Advertisement
پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

معاہدہ کے تحت دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 10:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن پر حملوں کی ممانعت کا معاہدہ دیگر باتوں کے ساتھ یہ فراہم کرتا ہے کہ دونوں ممالک ہر کیلنڈر سال کی یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن کے بارے میں ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔

بیان کے مطابق اس معاہدہ پر31 دسمبر 1988 کو دستخط کئے گئے اور یہ معاہدہ 27 جنوری 1991 کو نافذ العمل ہوا۔ معاہدے کے آرٹیکل II کے مطابق پاکستان نے جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن کی فہرست باضابطہ طور پر پیر کے روز وزارت خارجہ میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن کی فہرست بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ معاہدہ کے تحت دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کررہے ہیں۔

Advertisement