نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا


پاکستان نے فلسطینی مظلوم بہن، بھائیوں اور جنگی امداد کے لئے 20ٹن امدادی سامان کی تیسری کھیپ غزہ بھجوا دی۔
خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں مصر میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے۔ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔
امدادی سامان کی تیسری کھیپ پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کی گئی۔ امدادی سامان میں غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل/طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا ء اور بچوں کے لئے گفٹ بیگز کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے نورخان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔
وزیرخارجہ نے غزہ کی مصیبت زدہ آبادی کو انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فوری جنگ بندی اور انصاف اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لئے مزید انسانی امداد کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے جو بہت جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجی جائے گی۔

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 7 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 9 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- ایک دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 7 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- ایک دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- ایک دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- ایک دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- ایک دن قبل





