Advertisement

اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم ، او آئی سی

اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرکے اورانہیں انسانی ہمدردی کے تحت امداد حاصل کرنے سے روک کرنسل کشی کامرتکب ہورہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 11:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم ، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) نے ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرکے اورانہیں انسانی ہمدردی کے تحت امداد حاصل کرنے سے روک کرنسل کشی کامرتکب ہورہا ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف پرزوردیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیوں کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کئے جانے والے مقدمے کی تیزی سے سماعت کرے۔

ایک بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ نسل کشی کی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے جنوبی افریقہ کی درخواست پر فوری ردعمل ظاہرکرے۔ 

 

Advertisement