Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید نے کہا کہ الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کےحق میں اپنا ووٹ کاسٹ کر تے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 11:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔ 

لاہور کی سیشن عدالت میں صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانےاور جلاؤ گھیراؤ  کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی۔

دوسری جانب کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم جاوید نے کہا کہ جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی ، اسی حلقے سے میں سامنے آؤں گی ، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کےحق میں اپنا ووٹ کاسٹ کر تے ہیں ۔ 

Advertisement