Advertisement
پاکستان

کاروباری برادری کوسہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، نگران وزیر اعظم

حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے، انوار الحق کاکڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 12:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاروباری برادری کوسہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات  ہیں، نگران وزیر اعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے باقی شہروں میں لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے، وفاق پنجاب کے ساتھ مل کر آگے کام کرے گا۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے جو ٹیکس اکٹھا کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، آئی ایم ایف سے اگلی قسط مل جائے گی، قرض لینا کوئی بری بات نہیں، امریکا سب سے بڑا مقروض ہے، مگر قرض لے کر غیر ضروری خرچ کرنا بری بات ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے لوگ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور ان کو بلوچوں سے ہمدردی ہے، مجھے اور ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، جو اپنے پیاروں کیلئے احتجاج کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے، میں تو نگران وزیراعظم ہوں، میں تو جانے والا ہوں، لیکن میں بلوچستان سے ہوں تو مجھ پر انگلی اٹھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم نے صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کی زیر قیادت بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہا۔

Advertisement