Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کا انتخابی سروےکا نوٹس لینے کے بعدچیئرمین پیمراکو مراسلہ

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو مراسلے میں لکھا کہ انتخابی سروےاورپولزنشریاشائع کرنےکا عمل فوری روکا جائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 2:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کا انتخابی سروےکا نوٹس لینے کے بعدچیئرمین پیمراکو مراسلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے میڈیا پر انتخابی سروے اور پولز کا نوٹس لینے کے بعدچیئرمین پیمراکو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے میڈیا پر انتخابی سروے اور پولز کا نوٹس لے لیا اور الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ ایسے سروے حقیقی سروے نہیں ہو سکتے ۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو مراسلے میں لکھا کہ انتخابی سروےاورپولزنشریاشائع کرنےکا عمل فوری روکا جائے، انتخابات سے قبل کسی بھی حلقے یا علاقے سے انتخابی سروے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو مراسلے میں کہا کہ انتخابی سروے اور پولز نشر یا شائع کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے۔

ایسی سرگرمیاں ووٹر کی رائے کو متاثر کر سکتی ہیں۔

 

Advertisement