Advertisement
پاکستان

جمشید دستی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ، ایس ایچ او تھانہ سٹی

دوسری جانب ایس ایچ او سٹی مظفر گڑھ خرم ریاض نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 4:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جمشید دستی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ، ایس ایچ او تھانہ سٹی

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے جمشید دستی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر پر خفیہ ایجنسیاں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا، اور میری بیوی کو برہنہ کیا گیا، جب کہ وہ ’موبائل فون اور کیمرے بھی توڑ کر لے گئے۔

دوسری جانب ایس ایچ او سٹی مظفر گڑھ خرم ریاض نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کی رہائش گاہ پر کسی قسم کا ریڈ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔

خرم ریاض کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کی اہلیہ نے ہفتے کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، اس دوران بھی نہ اُن کو ہراساں کیا گیا، اور نہ اُن کی طرف سے کوئی ہراسمنٹ کی درخواست آئی۔

Advertisement
Advertisement