الیکشن ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو 4 جنوری تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا


راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی، پاکستان تحریک انصاف کے 8 امیدواروں کی اپیلوں پر آر او سمیت شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیئے گئے جبکہ سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 56 اور57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کیں۔ الیکشن ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو 4 جنوری تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
تحریک انصاف کے این اے 55 اورپی پی 15 کے تین امیدوارخلیق کیانی،ایرج شاہنواز راجہ اور انعم زاہد نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں جبکہ الیکشن ٹربیونل نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔
این اے 89 میانوالی سے پی ٹی آئی امیدوارعمیر نیازی نے اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔ عدالت نے ریٹرننگ آفسر اوراعتراض کندہ کوطلب کرلیا۔ حلقہ این اے 58،59 اور60 سے تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر نے اپیلیں دائر کی جبکہ الیکشن ٹربیونل نے اپیلیں منظورکرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔
تحریک انصاف کے بشارت راجہ کی این اے 55 سے اپیل بھی سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔اس کے علاوہ پی پی 17 سے پی ٹی آئی کے راجہ راشد حفیظ کی اپیل منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے۔

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 15 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل


