پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہمیں نوٹس نہیں کیا گیا، ہمارے وکلاء موجود نہں لہذا سماعت کل تک ملتوی کی جائے، پی ٹی آئی وکیل

.jpg&w=3840&q=75)
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز خان نے درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر مہمند نے دلائل دیئے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے جسٹس کامران حیات کا فیصلہ پڑھا اور کہا کہ چھٹیوں کے دوران اس عدالت کے جج نے فیصلہ معطل کیا، پی ٹی آئی کامؤقف ہے الیکشن کمیشن کے پاس کالعدم کا اختیار نہیں۔پی ٹی آئی کا انٹیرم ریلیف اور حتمی استدعا ایک ہی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ یکطرفہ کارروائی ہے، الیکشن کمیشن کیس کا بنیادی فریق ہے۔
جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ کیس میں اصل درخواست گزار کہاں ہے جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں، شاید وہ خود پیش نہیں ہوئے۔ اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کرسکتے، کیس 9 جنوری کو ڈویژن بنچ کیلئے لگا ہے
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں نہیں کہہ رہا کوئی فیصلہ دیا جائے، صرف معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے، کیس پر پھر ڈویژن بینچ کے سامنےدلائل دیں گے۔ 9 جنوری تک معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسفزئی نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہمیں نوٹس نہیں کیا گیا، ہمارے وکلاء موجود نہں لہذا سماعت کل تک ملتوی کی جائے۔ عدالت سے درخواست ہے کہ ہمیں بھی سنا جائے، عدالت نے ہماری درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کل دلائل دیں گے، عدالت کل پی ٹی آئی کو سننے کے بعد فیصلہ دے سکتی ہے۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 16 گھنٹے قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل


