Advertisement

ابرار احمد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

چاروں کھلاڑی 5 جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل باقی کھلاڑی شامل ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 3rd 2024, 2:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ابرار احمد  نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

سڈنی: اسپنر ابرار احمد کو فٹنس خدشات کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

وہ اپنی بحالی کے لیے پاکستان واپس آئیں گے جو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔


بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز، جنہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے، ساتھی باؤلرز زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر - کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تربیت کے لیے جوائن کیا ہے۔

چاروں کھلاڑی 5 جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل باقی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement