وہ 15 سال اسرائیلی جیل میں گزارنے کے بعد طویل عرصے سے لبنان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے


بیروت: لبنان کے دارالحکومت میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری شہید ہوگئے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق حماس نے صالح العروری کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
صالح العروری حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 1966 میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں پیدا ہوئے۔
وہ 15 سال اسرائیلی جیل میں گزارنے کے بعد طویل عرصے سے لبنان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
امریکی حکومت نے 2015 میں صالح العروری کو “عالمی دہشت گرد” قرار دیا تھا اور انکے بارے میں معلومات دینے پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- a day ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- a day ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 days ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- a day ago
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 days ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 5 hours ago

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- a day ago


