Advertisement
پاکستان

پنجاب بھر میں 8.6 ملین سے زائد ڈومیسائل رجسٹرڈ ہیں

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈومیسائل موبائل ایپ کے صارفین کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 473 تک پہنچ گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 3rd 2024, 4:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب بھر میں 8.6 ملین سے زائد ڈومیسائل رجسٹرڈ ہیں

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی جانب سے حکومت پنجاب کے لیے تیار کردہ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے، جنوری سے دسمبر 2023 تک پنجاب بھر میں 8.6 ملین سے زائد ڈومیسائل رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔

 ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (اے اسی ٹی پی )میں پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت پیش رفت کے جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔


اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈومیسائل موبائل ایپ کے صارفین کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 473 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم نے شہریوں کو متعلقہ تحصیل/ضلعی دفاتر میں لمبی قطاروں اور اضافی چکروں سے نجات دلائی ہے اور انہیں اس قابل بنایا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونز کے ذریعے اپنے گھر بیٹھے ڈومیسائل کے لیے درخواست دے سکیں۔

Advertisement