Advertisement
پاکستان

دھند: اسلام آباد میں 30 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

شدید دھند کے باعث اسلام آباد جانے والی 9 ملکی اور غیر ملکی پروازیں لاہور، پشاور، ملتان اور کراچی ایئرپورٹس پر گراؤنڈ کر دی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 3rd 2024, 3:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دھند: اسلام آباد میں 30 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث اسلام آباد میں 30 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

شدید دھند کے باعث اسلام آباد جانے والی 9 ملکی اور غیر ملکی پروازیں لاہور، پشاور، ملتان اور کراچی ایئرپورٹس پر گراؤنڈ کر دی گئیں۔

جدہ سے اسلام آباد جانے والی بین الاقوامی پرواز پی کے 842 کو کراچی میں گراؤنڈ کر دیا گیا جبکہ دبئی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 234 کو منسوخ کر دیا گیا۔

شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت جانے والی قومی پروازیں PK601، PK602، PK606 اور PK607 اور اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی تین دیگر پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

Advertisement
Advertisement