Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 3rd 2024, 9:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

پشاور پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم این اے طاہر صادق کی صاحبزادی ایمان طاہر کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، وہ راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح ایمان طاہر کی راہداری ضمانت منظور کی تھی، اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے دو نفدی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تحریری حکم نہ ملنے پر جب وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر صادق کی بیٹی ہیں۔

Advertisement