Advertisement
پاکستان

حکومت حج عازمین کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،وزیر مذہبی امور

بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا اسلام امن اور پیار کا مذہب ہے اور ہمیں طلبا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیم دینی  چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 3rd 2024, 11:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت حج عازمین کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،وزیر مذہبی امور

نگران وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ حکومت عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔

 کوئٹہ حاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئٹہ کے حاجی کیمپ میں رہ جانے والی تمام سہولیات کی فراہمی کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

نگران وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا اسلام امن اور پیار کا مذہب ہے اور ہمیں طلبا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیم دینی  چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان حج عازمین کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ 

 

Advertisement