Advertisement
پاکستان

پوسٹل بیلٹ کی درخواستوں کی آخری تاریخ 22 جنوری مقرر

جن ووٹرز کو بذریعہ ڈاک بیلٹ پیپر جاری کئے جائیں گے وہ پولنگ سٹیشن پرآکر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 2:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پوسٹل بیلٹ کی درخواستوں کی آخری تاریخ 22 جنوری مقرر

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ رواں ماہ کی 22 تاریخ مقرر کردی  ہے۔

قانون کے مطابق یہ سہولت سر کاری اداروں اور مسلح افواج کے ان لوگوں کو دی گئی ہے جن کے بچوں اور خواتین کا بطور ووٹر اندراج ہے لیکن وہ اپنے حلقے سے باہر کسی دوسرے مقام پر تعینات ہیں۔ایسے افراد جو کسی جسمانی معذوری کی بنا پر سفر کرنے سے قاصر ہیں اور جو لوگ جیل یا حراست میں ہیں وہ بھی بذریعہ ڈاک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

بذریعہ ڈاک ووٹنگ کیلئے درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ افسروں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ecp.gov.pkسے ڈاون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔

جن ووٹرز کو بذریعہ ڈاک بیلٹ پیپر جاری کئے جائیں گے وہ پولنگ سٹیشن پرآکر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

Advertisement