Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی سے انتخابی نشان "بلا" واپس لینے کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے مقامی رہنما کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 3:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی سے انتخابی نشان "بلا" واپس لینے کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے انتخابی نشان "بلا" واپس لینے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ’’ بلے ‘‘ سے متعلق دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان "بلا" واپس لینے کیخلاف درخواست بھی خارج کردی گئی، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’’ بلا ‘‘ پھر سے چھن گیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عمر آفتاب ڈھلوں نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان ’بلے‘ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا گیا تھا جس کے بعد پارٹی سے انتخابی نشان ’ بلا ‘ ایک بار پھر سے چھن چکا ہے۔

 

Advertisement