Advertisement
پاکستان

ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 20 ارب 89کروڑ 50لاکھ روپےجاری

5ارب 96کروڑ خرچ کئے جا چکے ہیں، پلاننگ کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 4th 2024, 1:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 20 ارب 89کروڑ 50لاکھ روپےجاری

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 20 ارب 89کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں جن میں سے5ارب 96کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 59ارب 70 کروڑروپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 20 ارب 89کروڑ 50لاکھ روپے جاری جبکہ 5 ارب 96 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement