خاتون جج نے مجرم کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا

امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک سیاہ فام مجرم نے سزا سننے کے بعد کمرہ عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا۔ خاتون جج نے مجرم کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔
تیس سالہ ڈیوبرا ریڈن کو تین بار پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ کلارک کائونٹی کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج میری کے ہالتھس نے اسے سزا سنائی۔ ڈیوبرا ریڈن پر ایک شخص کو بری طرح زد و کوب کرنے کا الزام تھا۔ میری ہالتھس نے بتایا کہ ڈیوبرا ریڈن کے وکیل نے عبوری ضمانت کی استدعا کی تھی مگر ریڈن کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ اس بات اسے سزا کا مزا چکھنا ہی چاہیے۔
Full videopic.twitter.com/PQW3lAnjHA
— Digital Advice (@DigAdvice) January 3, 2024
سزا سنتے ہی ڈیوبرا ریڈن اپنی بینچ سے اچھلا اور جج میری ہالتھس کو گرادیا۔ اس حملے کے دوران ڈیوبرا ریڈن نے جج میری ہالتھس کو دبوچ کر زد و کوب بھی کیا، مجرم کی حرکت سے عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ الارم بجایا گیا تاکہ خاتون جج کو بچایا جاسکے۔ انہیں بچانے کے لیے لوگ تیزی سے لپکے۔ فوٹیج میں مجرم اور لوگوں کے درمیان دھینگا مشتی دیکھی جا سکتی ہے۔
عدالت کے ایک افسر نے ڈیوبرا ریڈن کو ایک طرف ہٹایا تاہم وہ پلٹ کر جج پر پھر حملہ آور ہوا۔ وہاں موجود لوگوں نے مجرم پر قابو پایا اور اسے ہتھکڑیاں لگا کر جیل بھیج دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- ایک دن قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 2 دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 11 گھنٹے قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- ایک دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 13 گھنٹے قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 14 گھنٹے قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 11 گھنٹے قبل



