Advertisement

امریکہ میں بھارت نژاد تاجر کی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی

راکیش کمل کی لاش کے پاس سے اسلحہ ملا جو اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 4th 2024, 2:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ میں بھارت نژاد تاجر کی  اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرکے  خودکشی

امریکہ میں بھارت نژاد تاجر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس کے ایک لگژری بنگلے سے دو خواتین سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق بنگلے سے ملنے والی لاشوں سے متعلق قبل ازوقت کچھ کہنا مشکل ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تاجر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی ماری ہے۔ انہوں ںے کہا کہ راکیش کمل کی لاش کے پاس سے اسلحہ ملا جو اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں تاہم تینوں کی اموات اسی بندوق سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بندوق کی مکمل فرانزک اور بیلسٹکس ٹیسٹنگ کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اسلحے کے اصل مالک کی تلاش میں شراب، نشے، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے بیوپاریوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے، جس میں 11 بیڈ اور 14 باتھ رومز ہیں اور یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے۔حویلی کو راکیش کمل نے 2019 میں 40 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت ساڑھے 54 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹینا اور راکیش ایک تعلیمی کمپنی چلا رہے تھے اور انہیں حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کمپنی 2016 میں شروع کی تھی اور دسمبر 2021 میں تحلیل کر دی تھی۔

Advertisement
اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پرشدید بمباری

اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پرشدید بمباری

  • 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

  • ایک گھنٹہ قبل
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا

  • 4 گھنٹے قبل
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

  • 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نےحکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، سربراہ جے یو آئی

پی ٹی آئی نےحکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، سربراہ جے یو آئی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستانی نژاد برطانوی عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت

پاکستانی نژاد برطانوی عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت

  • 4 گھنٹے قبل
کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی

کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

  • 3 گھنٹے قبل
وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا

وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل

نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل

  • 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

  • 31 منٹ قبل
ملالہ یوسفزئی  خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement