غیرشرعی نکاح کیس ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 10 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کیس کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
سول جج قدرت اللّٰہ نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو صحافیوں کی کمرہ عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فراہم کی جائیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔
عدالت نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے پبلک اور صحافیوں کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ سکیورٹی اور کمرہ عدالت کی گنجائش کے مطابق صحافیوں کی تعداد کا تعین کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کا اختیار ہو گا۔
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- a day ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 5 hours ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 days ago
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 8 hours ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- a day ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 6 hours ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- a day ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 5 hours ago
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 7 hours ago

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- a day ago



