Advertisement

کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو گراؤنڈ میں لانا ضروری ہے،چوہدری عامر سلطان چیمہ

ہمارے گراؤنڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ غیر آباد ہورہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 7:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو گراؤنڈ میں لانا ضروری ہے،چوہدری عامر سلطان چیمہ

سرگودھا: کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو گراؤنڈ میں لانا ضروری ہے، نوجوان طبقہ موبائل کی وجہ سے کھیلوں سے دور ہوتا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے گراؤنڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ غیر آباد ہورہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری زندگیوں میں موبائل آیا ہے خصوصاً نوجوان طبقہ کھیلوں کیساتھ ساتھ ہر چیز سے دور ہورہا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ موبائل کے غیر ضروری استعمال کو ترک کیا جائے۔ ہاکی‘ کرکٹ‘ فٹ بال‘ والی بال‘ کراٹے اور اسی طرح دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کیلئے ضروری ہے کہ ہم مل جل کر انہیں دوبارہ فعال کریں ۔

چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے تمام اقدامات کرینگے۔

 

Advertisement