فائرنگ کا واقعہ آئیووا کے قصبے پیری کے ہائی سکول میں پیش آیا
آئیووا کے قصبے پیری میں ہائی سکول میں ایک 17 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا ایک طالب علم ہلاک اور پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
قانون نافذ کرنے والے ایک اہل کار نے پریس کو بتایا کہ مشتبہ لڑکے کی موت کے بارے میں تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ وہ خود اپنی گولی سے لگنے والے زخم سے ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے کم از کم ایک اسکول کا منتظم ہے۔
پیری تقریباً 8000 رہائشیوں پر مشتمل قصبہ ہے۔ اور یہ ریاستی دارالحکومت کے میٹروپولیٹن علاقے سےتقریباً 40 میل کے فاصلے پر ہے۔
اس سے قبل ڈیلس کاؤنٹی کے شیرف ایڈم انفینٹے نے صحافیوں کو بتایا تھاکہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے کے قریب ہوئی، اور اس کے بعد مقامی، ریاستی اور وفاقی حکام حرکت میں آگئے۔ شیرف نے کہا کہ فائرنگ کے وقت اسکول کی کلاسیں شروع نہیں ہوئی تھیں اور "عمارت میں بہت کم طلباء اور اساتذہ موجود تھے، میرے خیال میں اس وجہ سے ہم بدترین نتائج سے محفوظ رہے۔
شیرف نے کہا کہ عہدے داروں نے شوٹر کی شناخت ڈیلن بٹلر کے نام سے کر لی ہے، لیکن انہوں نے کسی کی گرفتاری سمیت مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔
پیری کا ہائی اسکول اور مڈل اسکول آپس میں جڑے ہوئے ہیں، ہائی اسکول کی سینئراسٹوڈنٹ ایوا آگسٹس نے کہا کہ وہ کونسلر کے دفتر میں ان کے آنے کا انتظار کر رہی تھیں، جب انہوں نے تین گولیوں کی آواز سنی۔ وہ جب باہر بھاگ رہی تھیں تو ہر جگہ ٹوٹے شیشے اور خون کے دھبے نظر آئے، انہوں نے کہا میں جب اپنی کار کے پاس پہنچی تو وہ ایک لڑکی کو آڈیٹوریم سے باہر لے جا رہے تھے جس کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔
ہیلتھ سسٹم کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گولیوں کی زد میں آنے والے تین افراد کو ایمبولینس میں آئیووا میتھوڈسٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ کچھ اور مریضوں کو ڈیس موئنز کے دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا.
فائرنگ کا واقعہ آئیووا کے پہلے ملک کے صدارتی کاکس کے پس منظر میں پیش آیا ہے۔ ریپبلکن امیدوار وویک رام سوامی نے پیری میں صبح 9 بجے ہائی اسکول سے تقریباً ڈیڑھ میل دور انتخابی مہم کا ایک پروگرام منعقد کرنا تھا لیکن علاقے کے رہائشیوں کے ساتھ دعا میں شرکت کے لیے اسے منسوخ کر دیا گیا۔
پیری میں جمعرات کی رات کو ایک پارک اور ایک مقامی چرچ میں شب بیداری ہو گی اور ہائی اسکول جمعہ کو بند رہے گا۔
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 13 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 15 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 8 گھنٹے قبل
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 11 گھنٹے قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 11 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 8 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 8 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 8 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 9 گھنٹے قبل