Advertisement
پاکستان

خرد برد کیس میں فواد چوہدری کو جسمانی ریمارنڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت کا سابق وفاقی وزیر کو 9 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 5th 2024, 8:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خرد برد کیس میں فواد چوہدری  کو جسمانی ریمارنڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب حکام نے سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا۔ فواد چوہدری کی جانب سے راجہ عامر نے وکالت نامہ جمع کرایا جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیئے۔

 

نیب پراسیکیوٹر نے فوادچوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 7 بینک اکاؤنٹس سے معلوم ہوتا ہےکہ چند ٹرانزیکشن مشکوک ہوئیں، مشکوک بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن سے ملزم پر رشوت کا شک ہے۔ فواد چوہدری کیس سے متعلق بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے لہٰذا ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کے مزید 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور انہیں 9 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے فوادچوہدری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا منظورکرلی۔

Advertisement