Advertisement
پاکستان

پیپلزپارٹی نے انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کو سپورٹ نہیں کیا،شیری رحمان

جن سینیٹرز نے حمایت کی ہے ان کو شوکاز کیا جائے گا، رہنما پیپلز پارٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 5th 2024, 10:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلزپارٹی نے انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد  کو سپورٹ نہیں کیا،شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کو سپورٹ نہیں کیا،جس سینیٹرز نے حمایت کی ہے ان کو شو کاز کیا جائے گا، قرار داد پر ہمارے دستخط بھی نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے قرارداد کی حمایت نہیں کی، قرارداد پر ہمارے دستخط بھی نہیں، 14 سینیٹرز کی موجودگی میں قرارداد پیش کی گئی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  اس وقت ملک میں مشکلات ہیں لیکن سپریم کورٹ کے واضع آرڈر ہیں۔ قرارداد کوئی قانون نہیں ، اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہم وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان بھی کرچکے ہیں، بہرہ مندتنگی نے کہا کہ قرارداد کی مخالفت کی، سینیٹ کی ویڈیو دیکھ کر وضاحت طلب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے، ماضی میں مختلف چیلنجز کے باوجود انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا گیا، پیپلز پارٹی نے اقلیتوں اور خواتین کو بھی بھرپور نمائندگی دی ہے۔

Advertisement