Advertisement
پاکستان

بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کریں گے ،صدر مملکت

صدرمملکت نے پرائیویٹ اسکولوں اور فلاحی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ تمام بچوں خصوصاً معذور بچوں کے لیے تعلیم کو قابل رسائی بنانے میں حکومتوں کا ساتھ دیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 6th 2024, 1:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کریں گے ،صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں شمولیتی تعلیم کو فروغ دے کر جسمانی صلاحیت یا سماجی و اقتصادی پس منظر سے قطع نظر تمام بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔

انہوں نے آج کراچی میں نجی اسکولوں اور این جی اوز کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے پرائیویٹ اسکولوں اور فلاحی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ تمام بچوں خصوصاً معذور بچوں کے لیے تعلیم کو قابل رسائی بنانے میں حکومتوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے ایک ایسے جامع نصاب کی ترقی اور نفاذ کی ضرورت کو اجاگر کیا کہ  جس میں سیکھنے کے متنوع انداز کو شامل کیا گیا ہو اور مختلف صلاحیتوں کے حامل طلباء کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہو۔


صدرمملکت  نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ریمپ، لفٹ اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنا کر SWDs کے لیے جسمانی طور پر قابل رسائی بنایا جانا چاہیے۔

 

Advertisement