ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ صوبوں کو کھاد کی رسد بڑھا دی گئی ہے اور صوبائی حکومتیں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں
سینیٹ کو آج بتایا گیا کہ نگران حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے ،وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ہم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے ادویہ ساز صنعت کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پورٹل اور موبائل ٹیلی فون سروس کا آغاز کیا ہے جہاں لوگ ادویات کی قیمت، قلت اور معیار سے متعلق شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وفاقی حکومت جعلی ادویات کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے صوبوں کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اِس صورتحال کے پس منظر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت کھاد کی صنعت نے یوریا کی قیمت اور فراہمی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کھاد کی رسد بڑھا دی گئی ہے اور صوبائی حکومتیں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یوریا کی بوری کی قیمت 5 ہزار سے کم ہو کر 4 ہزار 4 سو پچاس روپے پر آگئی ہے۔
پارلیمانی اُمور کے وزیر نے کہا کہ 95 ہزار ٹن درآمدی کھاد کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 3 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- ایک گھنٹہ قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 2 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 5 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 5 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 13 منٹ قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل