جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ کالاپتہ افراد سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

وفاقی حکومت تحریری طور پر ایک حلف نامہ جمع کرائے جس پر متعلقہ وزارتوں کے سینئر ترین افسران کے دستخط ہوں کہ آئندہ سے قانون سے ہٹ کرکسی کو نہیں اٹھایا جائے گا، حکم نامہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کالاپتہ افراد سے متعلق   سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ افراد بارے مقدمہ کی سماعت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔پانچ صفحات پر مشتمل یہ حکم نامہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔

حکم نامہ میں وفاقی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحریری طور پر ایک حلف نامہ جمع کرائے، جس پر متعلقہ وزارتوں کے سینئر ترین افسران کے دستخط ہوں کہ آئندہ سے قانون سے ہٹ کرکسی کو نہیں اٹھایا جائے گا۔ اس میں کہا گیا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا ہے کہ وہ جبری گمشدگی پر انکوائری کمیشن کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔

دیگر درخواست گزاروں نے بھی کمیشن کی موثریت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے رجسٹرار خالد نسیم کا کہنا ہے کہ کمیشن نے کافی کام کیا ہے اور اس کی کوششوں سے بہت سے افراد بازیاب ہو کر گھر واپس جا چکے ہیں۔عدالت نے کہا کہ رجسٹرار نے سینئر ایڈووکیٹ اعتزاز احسن کی جانب سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ درخواست میں لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی بات کی گئی ہے،

لیکن اس میں سیاسی طور پر منسلک چند افراد کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہیں اٹھایا گیا ہے اور وہ گھر واپس آچکے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ واپس آنے والے افراد کو لاپتہ افراد کے کے زمرےمیں شمار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس درخواست کا دائرہ کار لاپتہ افراد تک محدود کرتے ہیں۔ دفتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست کو نمبر لگا دیں۔

عدالت نے کمیشن کو لاپتہ افراد کے نام، پتے اور دیگر معلومات سمیت ان سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر کےجمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے فیصل صدیقی کو بھی غیر جانبدارانہ عدالتی مشیر بنایاہے۔اس میں کہا گیا کہ سماعت کے دوران یہ بات ہمارے علم میں لائی گئی ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ پولیس/قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ناروا سلوک کیا جو کہ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ پرامن احتجاج کا حق ضمانت یافتہ بنیادی حقوق میں شامل ہے جس کا ہر لحاظ سے احترام کیا جانا چاہیے

دنیا

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان   میتھیوملر نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ اسرائیلی تنظیم  پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔

تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔

پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سےانکار کر دیا۔

یہ بات اہم ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو  کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

اسموگ اور  فضائی آلودگی میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے کل سے لاہور اور ملتان کے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا،  جبکہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
  تاہم اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی،جبکہ بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll