جی این این سوشل

دنیا

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126، 200 سے زائد لاپتہ

نامیزُو قصبے کے ایک علاقے میں زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے تبادہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے کم از کم 10 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جاپان   میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126، 200 سے زائد لاپتہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جاپان کے علاقے اِشی کاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی۔

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپان میں گزشتہ پیر کر آنے والے شدید زلزلے سے متاثر وسطی علاقوں میں لوگوں کو ابھی تک سکون میسر نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اِشی کاوا اب تک 126 افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے اور 200 سے زیادہ ابھی تک میں لاپتہ ہیں۔ا

نامیزُو قصبے کے ایک علاقے میں زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے تبادہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے کم از کم 10 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی سڑکیں کٹ جانے کے سبب متاثرین تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ مرکزی حکومت اُن ساحلی علاقوں کو سمندر کے راستے میں امدادی سامان بھیج رہی ہے جو کٹ کر رہ گئے ہیں۔

ان علاقوں میں 170 سے زائد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔حکام خبردار کر رہے ہیں کہ اختتام ہفتہ کا موسم خطرات میں مزید اضافہ کر دے گا۔ ہوکُوریکُو خطے اور نیگاتا میں بحیرہ جاپان کے ساحل کے ساتھ اتوار تک بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین نرم پڑ چکی ہے، اور تھوڑی سی بارش بھی مزید تودے گرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

تفریح

فلموں  کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان 

کنگ خان نے مزید کہا کہ  انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلموں  کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان 

بالی وڈ کے سپر اسٹار اور کنگ  شاہ رخ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر  کئی بار باتھ روم  جاکرتے تھے ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز  شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والے گلوبل فریٹ سمٹ  میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی زندگی میں ہونے والی ناکامیوں پر کھل کر بات کی.
سمٹ کے دوران شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ’ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے اپنی  مثال دیتے ہوئے کہا کہ  اگر میری کوئی  فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لیے نہیں کہ اس  کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین  کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ  اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے  ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے  جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا  تو میرا پروڈکٹ  چاہے جتنا بھی شاندار ہو  اچھا نہیں ہوسکتا۔
 شاہ رخ کی وضاحت پر ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنے کام پر تنقید کررہے ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تنقیدکو محسوس کرنے سے  بھی نفرت ہے،  میں اپنے باتھ روم میں بہت  رویا کیوں کہ میں لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا  لیکن اس کے باوجود  آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے،  آپ کی فلم آپ کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئی نہ ہی دنیا نے  آپ کے خلاف سازش کی بلکہ آپ نے اس فلم کو اچھا نہیں بنایا، آپ نے  اسی سوچ کے ساتھ  آگے بڑھنا ہوگا۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ  چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ  زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا   ہے، آپ خود کو  اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے

۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ  انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ  چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ  زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا   ہے، آپ خود کو  اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے‘۔ 
واضح رہے کہ  بالی وڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان جلد ہی اپنی  نئی فلم ’  کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں  ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاربازیاب

ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاربازیاب

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ عمائدین اور پولیس کی کوششوں سے یہ کامیابی ملی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ روز بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کے سب ڈویژن وزیر میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور پھر وہ 7 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان   میتھیوملر نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ اسرائیلی تنظیم  پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔

تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔

پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll