جی این این سوشل

علاقائی

نامعلوم افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ضلعے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نامعلوم افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق ، 3 زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ بائی پاس کے قریب تخریب کاروں کی مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانے والی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

انہوں نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی شہری زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ضلعے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اطلاعات کے مطابق مسافر بس کرم سے صوبائی دارالحکومت پشاور جا رہی تھی کہ اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چلاس میں بھی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

دنیا

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی  رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سربراہی اجلاس  میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور   اس بات  پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔

 اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  برازیل میں ہونے والے جی 20  اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی

 

بھارت کا مشہورکامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی اور شوکے پروڈیوسروہدایتکار اسیت کمار مودی کےدرمیان سخت تلخ کلامی ہوگئی۔

بھارتی میڈیاکو اندرونی ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ اس کی وجہ دلیپ جوشی کی جانب سے اسیت کمار سےچند دن کی چھٹی مانگنا تھی  تاہم اسیت کمار نےاجازت نہیں دی بلکہ ٹھیک سے بات بھی نہ کی جس پر دلیپ جوشی مشتعل ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کش شاہ کے شوٹ کا یہ آخری دن تھا اور دلیپ جوشی اسیت کمار کےانتظار میں بیٹھےتھےکہ وہ نکلیں تو ان سے چھٹی کی بات کریں لیکن اسیت کمار باہر نکلےتو انہوں نے دلیپ جوشی کو نظر انداز کرکےکش سے ملنے چلےگئے، اس بات پردلیپ جوشی کو بہت غصہ آیا اور دونوں میں اس حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران دلیپ نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا اور شو سے کنارہ کشی اختیار کرنےکی بھی دھمکی دی تاہم اسیت نےانہیں ٹھنڈا کیا۔

 



پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll