جی این این سوشل

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

الیکشن ٹربیونل فیصلہ 10 جنوری کو صبح 10 بجے سنایا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن ٹربیوبل  نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 10 جنوری کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی شخص اہل ہے یا نااہل اس کیلئے شواہد چاہئیں، بانی پاکستان تحریک انصاف کے معاملے میں آر او کے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں تھا، 2018 میں خواجہ محمد آصف کیس کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔

ٹریبونل نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کیس میں تنخواہ کا ذکر تھا، توشہ خانہ سے جو چیزیں لی گئیں، کیا ان کی تفصیلات دی گئیں؟ ہم یہاں پر توشہ خانہ کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہے ہیں، جو پیسہ توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر حاصل کیا گیا وہ بتایا گیا تھا؟

ڈی جی لاء نے دلائل میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے سرسری سماعت کرنا ہوتی ہے، ملزم سزا یافتہ ہو تو الیکشن نہیں لڑ سکتا اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ سزا ختم نہیں کی بلکہ وہ برقرار ہے۔

ڈی جی لاء نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے قانون کے مطابق کاغذات مسترد کئے اس لئے استدعا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی جائے۔ بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی انتخابی قسمت کا فیصلہ 10 جنوری کو صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔

قبل ازیں، لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ یہ مورل ٹرپیٹیوٹ (اخلاقی پستی) نہیں، مس ڈیکلریشن (غلط بیانی) ہے، یہ نااہلی میں منتقل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر مورل ٹرپیٹیوٹ اور کنوکشن کا الزام ہے، ان کی سزا معطل ہوچکی ہے، ان پر 62 کا ون ایچ لاگو نہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نااہلی کا فیصلہ عدالت کر سکتی ہے آر او نہیں۔

علاقائی

پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا طلباء  کیلئے  ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔

ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔

محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، جس پر سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll