شاہد اسلم دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد اسلم ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام آندھی اور بارش کا امکان
- 40 منٹ قبل

پاکستان کی مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی وزیروں کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت
- 10 گھنٹے قبل

امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

آئی ایم ایف کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر وحشیانہ فضائی بمباری ،یمن کا آخری فعال مسافر طیارہ بھی تباہ
- 5 منٹ قبل

نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پر ممکنہ مالی بوجھ بڑھنےکا امکان ہے،وزیر توانائی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ،ایران نے ایک شخص کو پھانسی دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0برتری حاصل کر لی
- 11 گھنٹے قبل

ملک بھر میں ’یوم تکبیر‘ بھرپور جوش جذبے سےمنایا گیا ، ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کو خراج تحسین
- 12 گھنٹے قبل

راولا کوٹ : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی
- 30 منٹ قبل

آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں گاڑی کھائی میں گر گئی،5 پولیس اہلکار جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل