بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ووٹروں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے اور ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کی کال دی ہے


بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے تاہم سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی قیادت میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ کے سٹی کالج میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے مستحکم جمہوریت کی عدم موجودگی میں کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ بڑی تعداد میں ان کی پارٹی عوامی لیگ کو ووٹ دیں گے، انتخابات کے بائیکاٹ پر اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی اسی لیے انہوں نے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لیا ہے۔
بنگلادیش کے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کل صبح تک ہونے کا امکان ہے اور اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث ایک بار پھر شیخ حسینہ واجد کے وزیراعظم بننے کا امکان ہے۔شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی مرکزی جماعت ایک "دہشت گرد تنظیم" ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک جمہوری رہے۔ بنگلا دیش ایک خودمختار ملک ہے، لوگ میری طاقت ہیں اور ہماری جماعت عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی۔
دوسری جانب بی این پی نے کل سے ملک بھر میں 2 روز کی ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے جبکہ الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات بھی سامنے آئے اور اس دوران 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھز کو جلا دیاگیا۔ چٹاگانگ میں پولیس اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں، اپوزیشن کارکنان نے ٹائر جلا کرسڑک بلاک کر رکھی تھی، اپوزیشن کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شاٹ گن سے فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ بی این پی نے ووٹروں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے اور ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کی کال دی ہے
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- ایک دن قبل
نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی
- 2 دن قبل
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں
- 2 دن قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 19 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ
- 2 دن قبل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- ایک دن قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 19 گھنٹے قبل

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
- 2 دن قبل




