جی این این سوشل

پاکستان

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ

مولانا فضل الرحمٰن افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر افغانستان گئے ہیں، پارٹی ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جے یو آئی  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی روانہ ہوا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر افغانستان گئے ہیں، ان کے اس دورے میں خطے میں امن و امان کی صورتِ حال پر بات چیت ہو گی۔

مولانا فضل الرحمٰن کے دورۂ افغانستان میں 7 رکنی وفد میں مولانا عبدالواسع، سلیم الدین شامزئی، مولانا امداد اللّٰہ، دارالعلوم حقانیہ کے مولانا ادریس حقانی، مولانا صلاح الدین ایوبی، مفتی ابرار اور اپر جنوبی وزیرستان سے سابق رکن اسمبلی مولانا جمال الدین محسود شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی افغان عبوری حکومت کے حکام اور افغان علمائے کرام سے ملاقاتیں ہوں گی، دورے میں پاک افغان تعلقات اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق افغان حکام سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی جائے گی اور افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق دورے میں افغان سر زمین کے پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال پر بھی بات ہو گی۔

کھیل

پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کی جانب سے ٹی  20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا  اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کی جانب سے ٹی  20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے۔ 
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 اسکوڈ کی قیادت سکندر رضا جبکہ ون ڈے کے کپتان ایروائن کریگ ہوں گے،جبکہ اسکواڈ میں سکندر رضا، شان ولیمز، بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ نگروا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ میں تین ڈیبیو  کھلاڑی بھی شامل ہیں  جن میں ٹریور گوانڈو، تشنگا میوسیکیوا اور ٹینوٹینڈا ماپوسا۔
زمبابوے کی جانب سے  ون ڈے اسکواڈ درج زیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا  جن میں کپتان کریگ ایروائن، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی،، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، سیچرار مائنڈ، سیکران، ڈیون، سیکران۔ ولیمز شامل ہیں۔ : 
جبکہ ٹی 20 اسکواڈ  میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے
 فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا بیچارڈز، مائی مائوسنگ، مائی ڈیوڈن نگروا اور کپتان سکندر رضا شامل ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024:اسلام آباد اور کراچی میں دفعہ 144 نافذ

کراچی میں حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024:اسلام آباد اور کراچی میں دفعہ 144 نافذ

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں کسی بھی قسم کے سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی میں مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی، لگا دی گئی ہے۔ کراچی میں 18 سے24 نومبر تک احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی رینج کے ایڈیشنل آئی جی پولیس کی درخواست پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے 7 روز کیلئے شہری حدود میں دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 کے تحت 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی

آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں  ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ  کرے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں،  ہم صورت  چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے  اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب  ان  کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی  کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد  کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو   کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی  ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll