جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں، ترجمان

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے، ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں، ترجمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں ۔گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی صحت خراب تھی اور وہ اس سے قبل بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں اور عمر حمید کے استعفے سے متعلق کوئی اپڈیٹ نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن اور اس کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔ سیکرٹری کی غیر موجودگی میں کمیشن کے دونوں سپیشل سیکرٹری صاحبان احسن طریقے سے کمیشن کے کام کو چلا رہے ہیں۔

علاقائی

مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا

مکیش کمار چاؤلہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہو گئی ہے ، ان کو کابینہ میں وزیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ دیا  گیا ہے۔

مکیش کمار چاؤلہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح  رہے کہ  2 روز قبل سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

 سندھ حکومت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے کر مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائیز تعینات کیا گیا تھا تاہم شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کی جانب سے ٹی  20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا  اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کی جانب سے ٹی  20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے۔ 
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 اسکوڈ کی قیادت سکندر رضا جبکہ ون ڈے کے کپتان ایروائن کریگ ہوں گے،جبکہ اسکواڈ میں سکندر رضا، شان ولیمز، بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ نگروا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ میں تین ڈیبیو  کھلاڑی بھی شامل ہیں  جن میں ٹریور گوانڈو، تشنگا میوسیکیوا اور ٹینوٹینڈا ماپوسا۔
زمبابوے کی جانب سے  ون ڈے اسکواڈ درج زیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا  جن میں کپتان کریگ ایروائن، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی،، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، سیچرار مائنڈ، سیکران، ڈیون، سیکران۔ ولیمز شامل ہیں۔ : 
جبکہ ٹی 20 اسکواڈ  میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے
 فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا بیچارڈز، مائی مائوسنگ، مائی ڈیوڈن نگروا اور کپتان سکندر رضا شامل ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے

پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری  کا چلنا ناممکن ہے ،  چئیرمین پی ٹی اے

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی کے(پی ٹیی اے) کے سر براہ حفیظ الرحمان نے  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی کیونکہ عام آدمی، فری لانسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں  وی پی این رجسٹریشن کا عمل 2016 میں شروع ہوا تھا،  وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے اور اب تک 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر چکے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس فروری 2024 سے پاکستان میں بلاک ہے، اگرکوئی وی پی این رجسٹرڈ کرائے تو انٹرنیٹ بند ہونے سے اس کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا۔
 دوران بریفینگ چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیراخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی۔ 
اس سے قبل کمیٹی کی  چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہا اگر آپ نے وی پی این کو بند کرنا ہے تو بے شک کردےمگر  آکر آن کیمرہ بریفنگ دیں،سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں سیکریٹری داخلہ کو بلائیں۔
اس موقع پر سنیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت وی پی این اس کووجہ سے  بلاک کر رہی ہے تا کہ  ایکس تک رسائی نہ حاصل کی جا سکے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll