پاکستان
سیلیکٹڈ راج قبول نہیں ، بلاول بھٹوکا جلسے سے خطاب
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کسی کاروباری اور نہ کسی کھلاڑی کا ہے بلکہ یہ بے نظیر بھٹو کا لاہور ہے
ییپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پیکو روڈ پر کارکنوں سے خطاب کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ حلقے میں کارکن میرے سفیر ہیں، اور کارکنوں کو میرا اور پی پی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کسی کاروباری اور نہ کسی کھلاڑی کا ہے بلکہ یہ بے نظیر بھٹو کا لاہور ہے، انہوں نے کہا کہ کسی صورت بھی سیلیکٹڈ راج قبول نہیں ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر لاہور میں آیا ہوں اور میں اپنے شہر میں آ کر لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس شہر میں سیاست کرنی ہے تو پی پی کی جیالوں کی وجہ سے سیاست کرنی ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں کسی پٹواری کی ضرورت نہیں ہے اور میں اپنے منشور کے دس وعدے پورے کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے کہا کہ تین سو یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، تنخواہوں کو ڈبل کریں گے اور پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کی سہولت دیں گے۔
بلاول بھٹو زردری نے اپنے منشور کے حوالے سے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے ، مزدوروں اور کسانوں کو کارڈز فراہم کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کے جیالے نہ جھکتے ہیں نہ گھبراتے ہیں، ہم ان کے گھر میں گھس کر انہیں ماریں گے۔
کھیل
پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا اسکواڈ کا اعلان
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے۔
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 اسکوڈ کی قیادت سکندر رضا جبکہ ون ڈے کے کپتان ایروائن کریگ ہوں گے،جبکہ اسکواڈ میں سکندر رضا، شان ولیمز، بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ نگروا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ میں تین ڈیبیو کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں ٹریور گوانڈو، تشنگا میوسیکیوا اور ٹینوٹینڈا ماپوسا۔
زمبابوے کی جانب سے ون ڈے اسکواڈ درج زیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جن میں کپتان کریگ ایروائن، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی،، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، سیچرار مائنڈ، سیکران، ڈیون، سیکران۔ ولیمز شامل ہیں۔ :
جبکہ ٹی 20 اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے
فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا بیچارڈز، مائی مائوسنگ، مائی ڈیوڈن نگروا اور کپتان سکندر رضا شامل ہیں
علاقائی
اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ
جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو
صوبائی حکومت نے اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی ہے۔
اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔
جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
تفریح
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار