پاکستان
نا معلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ
اتوار کوپولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے ڈولفن پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افراد زخمی ہو گئے
اسلام آباد : اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ڈولفن پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
اتوار کوپولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے ڈولفن پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں بعد میں ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈولفن پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں مبینہ مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے سمیت واقعے کی تیزی سے تفتیش کر رہی ہے۔فائرنگ کے کے حوالے سے صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہیں اور حکام اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان
پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا
الیکشن ٹریبونل آج مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا
پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا۔
عام انتخابات 2024ء کے بعد کیسز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کردیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔
ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود انتخابی عذرداریوں پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوگئے۔
علاقائی
اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ
جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو
صوبائی حکومت نے اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی ہے۔
اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔
جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
تفریح
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان