پاکستان
ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے حوالے سے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی،مشعال ملک
منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈرز کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ معاشرے میں ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی ،انہیں تعلیم،صحت،سماجی تحفظ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈرز کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔
عبدالقدیر خان فاؤنڈیشن اور دریچہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے اور سو دن کے منصوبے کے تحت اس کمیونٹی کے افراد کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا تاکہ ان لوگوں کے سماجی تحفظ کو نچلی سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ جس کے تحت اس کمیونٹی کو قانونی حیثیت ملی، جائیداد میں حصہ اور بنیادی صحت،تعلیم،جنسی تشدد سے بچاؤ کے لیے اقدامات شامل ہیں کے نفاذ کو ملکی اور علاقائی سطح پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی خود کو کسی سے کم تر مت سمجھیں وہ بھی اس معاشرے کا حصہ اور برابر کے شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسیاں بنانے پر غور کر رہی ہے جس میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کمیونٹی کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لا کر انکے معیار زندگی کو بہتر کیا جائے۔دریچہ فائونڈیشن کے سربراہ عثمان نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی اس معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں مساوی حقوق ملنے چاہیں تاکہ ملکی ترقی میں وہ بھی اپنا حصہ ڈال سکیں۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
تفریح
الوارجن کی فلم پشپا 2 کا سنسنی خیر ٹریلرجاری
ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار ہیرو الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
یوٹیوب پر 'پشپا 2- دی رول' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم کا ٹریلرہندی، تیلگو، اور تامل زبان میں جاری کیا گیا ہے جس کو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز مل چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم 5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔
خیال رہے کہ فلم پشپا کا پہلا حصہ 2021 میں ریلیز ہوا تھا،فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور ہندوستانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست تھی، فلم میں الوارجن اور رشمیکا مندانا نےمرکزی کردار نبھایا تھا۔
فلم پشپا 2- دی رول‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہےہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔
View this post on Instagram
ساوتھ انڈین ہیرو الو ارجن نے ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر فلم کا پوسٹر بھی شئیر کیا ہے۔
حج 2025 کے لیے ملک میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گیا ہے،حج درخواستیں نامزدہ کردہ 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی اور باقی واجبات یکم تا 10 فروری تک ادا کرنا لازمی ہوں گے۔
ترجمان مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے۔جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔ بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔ جبکہ حج کی اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز اور قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔
سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں تاہم شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل اوور 12 سال سے کم عمر افراد کو حج کے سفر اجازت نہیں ہو گی۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائیٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہر قسم کی مفصل رہنمائی میسر ہوگی۔
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا