Advertisement
پاکستان

میڈیاحقائق کیلئے الیکشن کمیشن کا بھی مؤقف لے ،مرتضیٰ سولنگی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ حقائق پیش کرے اورکسی بھی شک و شبے کی صورت میں اسے الیکشن کمیشن سے خبر کی تصدیق کرنی چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 9th 2024, 5:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
میڈیاحقائق کیلئے  الیکشن کمیشن کا  بھی مؤقف لے ،مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے میڈیا سے کہا  کہ وہ حقائق کی جانچ پڑتال کیلئے انتخابات سے متعلق خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف لے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ حقائق پیش کرے اورکسی بھی شک و شبے کی صورت میں اسے الیکشن کمیشن سے خبر کی تصدیق کرنی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ حقیقت یہ ہے کہ پولنگ سٹیشنوںکی حتمی فہرست انتخابات سے پندرہ روز قبل شائع کی جاتی ہے جس کے بعد ووٹر اپنے بلاک کوڈ، حلقہ نمبر، پولنگ سٹیشن اور دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس وقت حلقوں کے پولنگ سٹیشنز کی ابتدائی فہرست شائع کردی گئی ہے اور ووٹرز اس حوالے سے اپنے اعتراضات اور تجاویز ڈسٹرک ریٹرننگ افسر کو جمعرات تک جمع کراسکتے ہیں۔

ڈسٹرک ریٹرننگ افسر اس ماہ کی سترہ تاریخ تک معاملہ کا فیصلہ کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست انتخابات سے پندرہ روز قبل شائع کی جائے گی۔ ووٹرز کے کوائف حتمی فہرستوں کے شائع ہونے کے بعد ایس ایم ایس سروس 8300 پر دستیاب ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے خواہشمند افراد متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے انتخابی فہرستوں کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں۔

Advertisement
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

  • 9 گھنٹے قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

  • 10 گھنٹے قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

  • 15 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • 2 دن قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • ایک دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

  • 4 دن قبل
سونے کی قیمت میں اچانک  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 گھنٹے قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • 2 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • 2 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • 2 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • 2 دن قبل
جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement