پاکستان
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔
علاقائی
نارووال:پولیس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر جاں بحق
پی ٹی آئی ضلع نارووال کے صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
نارووال کے علاقے بدوملہی میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے گھر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران پی ٹی آئی کارکن بھاگتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔
زخمی کارکن کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔پی ٹی آئی ضلع نارووال کے صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا،یاسر کے کمسن بیٹے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے، پولیس اہلکاروں نے ان کے سر پر اینٹ ماری تھی۔
دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نارووال کا کہنا ہے کہ یاسر کی موت سے پولیس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
دنیا
لبنان:اسرائیلی جارحیت سے مزید 28 شہری شہید
اسرائیلی بمباری سےبیروت اور دیگر علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید28شہری شہید ہو گئے
لبنان میں اسرائیلی فضائیہ کی جارحیت جاری ہے،اسرائیلی بمباری سے بیروت اور دیگر علاقوں میں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید28شہری شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں گھر پر حملے سے 2افراد شہیدہو گئے، جبکہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں البیضاح قصبے اور نباطیہ کے گاؤں کفر شوبہ کی جانب پیش قدمی جاری ہے،صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے4اہلکارزخمی ہو گئے۔
دوسری جانب حزب اللہ سربراہ نعم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرئیل لبنان جنگ حزب اللہ کو سیز فائر کے لیےمجوزہ مسودہ موصول ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا مسودہ امریکی ایلچی نے فراہم کیا ہے جبکہ جنگ بندی اسرائیلی وزیراعظم ،نیتن یاہو کی سنجیدگی پر منحصر ہے۔سربراہ نعم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ مذاکرات کے دوران لڑائی جاری رکھے گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرئیل لبنان کی خود مختیاری کا خیال رکھے، اسرائیل لبنان میں گھس کر شہریوں کو شہید نہ کرے۔
ٹیکنالوجی
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایک بٹ کوائن کی قیمت 97 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی
بٹ کوائن کی قیمت 97,119 ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی، کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے۔
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 94 ہزار ڈالر کی سطح پر تھی جس میں آج مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت دو کروڑ 69 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
دنیا 39 منٹ پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم