پاکستان
پاکستانی عوام 8 تاریخ کو اپنے نمائندے منتخب کریں گے،وزیر اعظم
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ خالص جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں لیکن جمہوری حکومت کو گورننس کو بہتر کرنا چاہیے
نگر ان وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو اپنے نمائندے منتخب کریں گے اور نگران حکومت انہیں اقتدار کی پرامن منتقلی کرے گی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت بتدریج آگے بڑھے گی اور اپنے ثمرات عوام تک پہنچائے گی جیسا کہ یورپ میں ہوا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ خالص جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں لیکن جمہوری حکومت کو گورننس کو بہتر کرنا چاہیے اور پاکستانی عوام سے اخلاقی طاقت حاصل کرنے کے لیے کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت ملکی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا مقصد وزیر اعظم کو معیشت کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
بلوچستان کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار عسکریت پسندوں کو یہ احساس ہو گیا کہ انہیں ہتھیار ڈالنا ہوں گے اور مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تقدس کو ملحوظ رکھا جانا چاہئے کیونکہ یہ کسی بھی فرد سے بالاتر ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90ہزار سے زائد شہریوں کی جانیں گنوائی ہیں لیکن عدالتوں میں نو افراد کو بھی موت کی سزا نہیں سنائی گئی۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا
میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے
سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔
پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تجارت
پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی ہے۔
آئی ایم ایف کی جاب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد سے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔
علاقائی
ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ