پاکستان
انوارلحق کا کڑ کا بچوں کیلئے یونیسیف کی نئی حکمت عملی کا مطالبہ
وزیراعظم نے یونیسیف کے منصوبوں کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جن کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسف) سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعلیم کے لیے نئی اور موثر حکمت عملی وضع کرے۔
آج اسلام آباد میں پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کے طلباء کو ٹیبلیٹ کی مدد سے جدید ترین معلومات تک رسائی فراہم کرکے ملک میں ناخواندگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے یونیسیف کے اقدامات کی حمایت کی۔
وزیراعظم نے یونیسیف کے منصوبوں کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جن کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
وزیراعظم نے بھارت کی شدید تنقید کے باوجود آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم کے شعبے کے لیے یونیسیف کے اقدامات کو سراہا۔
انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی انسداد پولیو مہم میں یونیسیف کے کردار کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور یونیسیف جیسی تنظیموں کے باہمی تعاون سے ملک میں انسداد پولیو کے حوالے سے عوام کے رویے میں مثبت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یونیسیف کے تحت گزشتہ پانچ سالوں میں انسانی امداد، صاف پانی اور خوراک کی فراہمی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
تفریح
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووندا کو ہفتےکے روز جَلگاؤں میں ایک ریلی کےدوران طبیعت بگڑنےپر ممبئی کے ایک اسپتال لےجایا گیا
بالی وڈ اداکار اور شیو سینا کےرہنما گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت بگڑ گئی جس کےبعد انہیں ائیرلفٹ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پرگووندا نےہلکی جسمانی تکلیف کی شکایت کی، لیکن جلد ہی انہیں سینےمیں شدید درد اور ٹانگوں میں تکلیف ہوئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووندا کو ہفتےکے روز جَلگاؤں میں ایک ریلی کےدوران طبیعت بگڑنےپر ممبئی کے ایک اسپتال لےجایا گیا۔
تاہم ڈاکٹروں کےمشورے پرانہیں فوری طور پر ائیر لفٹ کے ذریعے ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اب تک گووندایا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کی صحت کے بارےمیں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کےمداح اور حامی تشویش میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گووندا اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگنے سےزخمی ہوئےتھے۔
اداکار کے مینیجر نے بتایا تھا کہ لائسنس یافتہ ریوالورالماری میں رکھنے کے دوران گرگیا تھا اور غلطی سے فائر ہوگیا، شکر گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں۔
واضح رہے کہ گووندا کو اسپتال میں علاج کےبعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
کھیل
کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24 شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔
کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
موسم
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی اور فضائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر ڈائن ان، پارکنگ میں کھانے اور رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ فوڈ ڈلیوری کی سہولت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان