سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا درست قرار دیدی


سابق صدر مملکت پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا درست قرار دیدی۔ عدالت نے ورثا کی جانب سے عدم پیروی پر اپیل خارج کردی۔
سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ پرویز مشرف نے سزا کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے جو کرمنل اپیل ہے،ہماری درخواست لاہور ہائیکورٹ کے سزا کالعدم کرنے کیخلاف ہے جو آئینی معاملہ ہے،دونوں اپیلوں کو الگ الگ کرکے سنا جائے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پہلے پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کو سن لیتے ہیں،وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کردی،چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ پرویز مشرف کی اپیل کی مخالفت کررہے ہیں یا حمایت،ایڈیشنل اٹارنی عامر رحمان نے جواب دیا کہ پرویز مشرف کی اپیل کی مخالفت کررہے ہیں۔
سابق صدرپرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ سے کوئی ہدایات نہیں،اہلخانہ کو کیس بارے علم ہے،نومبر سے ابھی تک 10سے زائد مرتبہ رابطہ کیا ہے،کیس بارے حق میں یا خلاف کوئی ہدایات نہیں دی گئیں،میں پرویز مشرف کے اہلخانہ کی نمائندگی نہیں کررہا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے براہ راست بھی ان کو نوٹسز جاری کئے تھے،سلمان صفدر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ان کو اخبار اشتہار کے ذریعے نوٹس کیا تھا،میں دو صورتوں میں عدالتی معاونت کر سکتا ہوں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ آپ صرف قانونی صورتحال پر ہی عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،سپریم کورٹ نےدرخواست پر فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم شاید آج ہی اس کیس کافیصلہ سنا دیں۔
سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کی سزا درست قرار دیدی، عدالت نے ورثا کی جانب سے عدم پیروی پر اپیل خارج کردی۔

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 دن قبل



