دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی، نگران وزیراعظم
ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی، انوار الحق کاکڑ


اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی،دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی،دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران میں کیا۔ اجلاس میں باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی۔ شہید پولیس اہلکاروں نے ہمارے آنے والے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی۔ دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا ۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 days ago



