Advertisement
پاکستان

غیر شرعی نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

بشریٰ بی بی کی علالت کے باعث عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 10th 2024, 8:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیر شرعی نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

غیر شرعی نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔

کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ سلمان اکرم راجہ، عثمان گل اور دیگر پیش ہوئے۔ عدالت میں درخواست گزار وکیل رضوان عباسی بھی پیش ہوئے۔

بشریٰ بی بی علالت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔ جس کو عدالت نے منظور کر لیا۔ درخواست گزار وکیل راجہ رضوان عباسی نے استثنی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ درخواست پر بشری بی بی کے دستخط موجود نہیں، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ دستخط کرواکر دوبارہ درخواست عدالت میں جمع کرادیں گے۔

وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ فردجرم عائد کرنے کے لئے کل کی تاریخ رکھ لیں جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں سائفر کیس ہے، کب فری ہوں علم نہیں، سماعت پیر تک ملتوی کی جائے،عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 days ago
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 4 days ago
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 days ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 4 days ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 4 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 5 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 3 days ago
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 4 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 4 days ago
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 4 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 3 days ago
Advertisement