سٹیون سمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کینگروز کی قیادت کریں گے
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے بہترین ون ڈے سکواڈ کا انتخاب


کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے آئندہ ماہ ویسٹ اندیز کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے سیریز کے لئے مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا ہے۔
عالمی چیمپئنز آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک کو آرام کی غرض سے ٹیم میں سامل نہیں کیا ہے۔
مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی جگہ سٹیون سمتھ کو کالی آندھی کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سلیکٹرز نے آل راؤنڈر مچل مارش کو بھی ریسٹ دینے کی غرض سے ون دے سکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے ان کے علاوہ مارکس سٹونیس کو بھی سکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے ۔
بھارت کے خلاف ورلڈ کپ 2023فائنل میں میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے ٹریوس ہیڈ کو سٹیون سمتھ کا نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔فاسٹ باؤلر لانس مورس کو 13 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
نیتھن ایلس، آل راؤنڈر ایرون ہارڈی اور ٹاپ آرڈر بلے باز میتھیو شارٹ بھی ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے بہترین ون ڈے سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 4 فروری کو سڈنی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 فروری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago





