انتخابی نشان کی بحالی، پی ٹی آئی کو اب الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر علی ظفر
الیکشن کمیشن کوکوئی اختیار نہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے الیکشنز کو دیکھے اور انہیں کالعدم قراد دے، رہنما پی ٹی آئی

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان بحال کر دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کیا جاچکا ہے اور چیئرمین شپ بھی بحال ہوگئی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا، اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
بلے کی میدان میں واپسی،پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ!
— GNN (@gnnhdofficial) January 10, 2024
تحریک انصاف کی بڑی کامیابی!
بیرسٹر علی ظفر کی ہنگامی پریس کانفرنس! pic.twitter.com/giPJFST8GI
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کو ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے، ہم پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے، الیکشن کمیشن نے غیرقانونی طریقے سے بلے کا نشان چھینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کی روایت قائم کی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کچھ نہیں رہ جاتا، الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمارا مخالف بن گیا ہے، 15 منٹ میں بلے کا نشان ویب سائٹ پر نہ ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نہ تو پاکستان کا آئین اور نہ ہی الیکشن ایکٹ 2017، نہ ہی کوئی قانون اور نہ ہی سپریم کورٹ یا ہائی کورٹس کی کوئی ججمنٹس ہے جو الیکشن کمیشن کوکوئی اختیار نہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے الیکشنز کو دیکھے اور انہیں کالعدم قراد دے اور انہیں انتخابی نشان نہ دے۔

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 30 minutes ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 38 minutes ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 days ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- a few seconds ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago




