Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید نے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کی اپیل خارج کرنے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 10 2024، 9:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور کارکن صنم جاوید نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 3 رکنی بینچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کرے گا۔ شاہ محمود قریشی کے حلقہ این اے 150 اور این اے151 اور پی پی 218 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید نے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا معاملے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

صنم جاوید کے والد نے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ صنم جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹریبونل اور آر او نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، عدالت ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

Advertisement
Advertisement