Advertisement
پاکستان

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان ہے ،وزیر اعظم

ڈیجیٹل میڈیا چینل پر ایک پوڈکاسٹ میں نگران وزیراعظم انوارلحق کا کڑ نے کہا کہ پاکستان اب بھی بھارت کو 2019 جیسا بھرپورردعمل دے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 10 2024، 11:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسئلہ کشمیر کے حل تک  بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان ہے ،وزیر اعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خبردارکیاہے کہ پاکستان بھارتی لوک سبھا کے آئندہ انتخابات سے پہلے بھارت کی طرف سے دوہزار انیس جیسی کسی بھی جارحیت کانئے عزم اوردفاعی صلاحیت کے ساتھ منہ توڑ جواب دے گا۔

ڈیجیٹل میڈیا چینل پر ایک پوڈکاسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب بھی 2019 جیسا بھرپورردعمل دے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کے ردعمل کے بارے میں شک وشبہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہم نے اپنے عوام کے تحفظ کے لئے موثر دفاعی حکمت عملی وضع کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک  جنگی تنازعے کا امکان موجودرہے گا۔

Advertisement
Advertisement