بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت مکمل ، آج ٹکٹوں کا اعلان ہو گا، بیرسٹر گوہر
الیکشن کمیشن سے استدعا ہے پہلے ہی دیر ہوچکی، جلد از جلد بلا الاٹ کریں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کردوں گا، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ٹکٹوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کرنی ہے، عمران خان سے مشاورت کا وقت نہیں دیا گیا، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کردوں گا، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ، الیکشن کمیشن جو کرنا چاہتا ہے کر لے ، ٹکٹ کس کس کو مل رہا ہے ، بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کر دیا ، خان جیل میں کیوں بند ہے ، پی ٹی آٗئی وکیل کے اہم انکشافات#PTI #GoharKhan #ECP #PeshawarHighCourt pic.twitter.com/qwqlClJHk3
— GNN (@gnnhdofficial) January 11, 2024
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے امیدوار متعلقہ آر او کو پارٹی ٹکٹ فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کو آج ہائیکورٹ آرڈر کی کاپی جمع کراچکے ہیں، پشاورہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے بلے کا نشان واپس دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے پہلے ہی دیر ہوچکی، جلد از جلد بلا الاٹ کریں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن شفاف کرائیں، ٹکٹ سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن اگر سپریم کورٹ جانا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے لیکن جب تک سپریم کورٹ فیصلے کو کالعدم ہیں کرتا تب تک پشاور ہائی کورٹ کے آرڈر پر عمل ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اس کےلئے ضروری ہے کہ ہائی کورٹ نے جو آرڈر کیا ہے اس پر فورا عمل کیا جائے۔

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 11 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 11 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 7 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 7 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 12 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 6 گھنٹے قبل

